حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے حلقوں نے اعلان کیا ہے کہ اس سال گرمیوں کے موسم میں بہت سخت گرمی آرہی ہے کیونکہ صہیونیوں کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کسی بھی وقت تصادم ہونے کا امکان ہے، صہیونی ٹی وی چینل 13 کے تجزیہ کار اور ہیلر نے مقبوضہ فلسطین کے ساتھ لبنان کی سرحد کی صورتحال کو "دھماکہ خیز" قرار دیتے ہوئے شعبا کے کھیتوں کو ممکنہ تنازعہ کا علاقہ قرار دیا،صیہونی چینل نے صیہونی حکومت کے فوجی اور سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2020 کے موسم گرما میں سخت گرمی ہورہی ہے۔
صہیونی حکومت کے سلامتی اور فوجی حلقوں کے ساتھ مضبوط تعلقات کے حامل تجزیہ کار نے گولانی13 ویں بٹالین کے کمانڈر ایو مرٹسیانو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک ایسے گرمی کے موسم میں داخل ہورہے ہیں جہاں ہمیں نہیں معلوم کہ دوسرا فریق کیا کرنا چاہتا ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ کیا ہوگا، اور ہلر صیہونی حکومت پر حزب اللہ کے حملے کے امکان کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسرائل اور لبنان کی سرحد پر بنائی گئی دیوار کے قریب لہراتے ہوئے حزب اللہ کے جھنڈوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں ۔
درایں اثنا صہیونی ساتویں بریگیڈ کی 75 ویں آرمرڈ بٹالین کے کمانڈر اتمر میخیلی نے بھی گھبراہٹ کے عالم میں کہا کہ یہاں کی صورتحال ایک دھماکہ خیز ہے اور اس بات کا بہت امکان ہے کہ یہاں کسی بھی وقت افراتفری پھیل سکتی ہے نیز کسی بھی لمحے تنازعات کا امکان پایا جاتا ہے تاہم ہمیں اس سلسلے میں کارروائی کرنا ہوگی، اور ہیلر نے آخر میں کہا کہ ہم لبنان کی سرحد پر ایک اور گرمی کی طرف بڑھ رہے ہیں،ایسا موسم گرما جس کی ہماری فوج کو امید ہے کہ وہ بڑی آگ کا باعث نہیں بنے گی۔